20.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’فیصلہ صادر کرنے سے پہلے سرفراز احمد کو اعتماد میں بھی نہ لیا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے سے پہلے اعتماد میں نہ لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن نے آتے ہی سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹا دیا، سرفراز نے مسلسل آٹھ سال تک گلیڈی ایٹرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ صادر کرنے سے پہلے سرفراز احمد کو اعتماد میں بھی نہ لیا گیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائیلی روسو کو کپتان اور سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

سرفراز احمد کو پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں