بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے پر صنعت کار سراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صنعت کاروں نے گیس ٹیرف میں اضافے کو مسترد کردیا اور کہا قیمت میں اضافہ سے بیشتر انڈسٹری بند ہوچکی، اب رہی سہی بھی بند ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک بارپھر گیس کی قیمت میں چونتیس فیصد اضافے پر صنعت کار سراپا احتجاج ہیں۔

ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی زکی اعجاز نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 200 فی صد گیس قیمت اضافے کے بعد دوبارہ قیمت میں اضافہ سے بیشتر انڈسٹری بند ہوچکی رہی سہی بھی بند ہو جائے گی۔

- Advertisement -

گیس ٹیرف میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین کامران ارشد کا کہنا تھا کہ ایک سال میں گیس قیمتوں میں 246 فیصد سے زیادہ اضافہ کردیا گیا ان حالات میں انڈسٹری نہیں چل سکتی۔

صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ حکومت زیادتی کررہی ہے ایل این جی ریٹ بین الاقوامی سطح پر گرے ہیں، دیگر سیکٹرز کی چوری اور کراس سبسڈی انڈسٹری پر نہ ڈالی جائے ورنہ مزید فیکٹریاں بند ہو جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں