جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

آمنہ ملک ٹیچر سے اداکارہ کیسے بنیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ آمنہ ملک نے بتایا ہے کہ وہ پہلے ٹیچر تھیں پھر اداکارہ بن گئیں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ آمنہ ملک نے شرکت کی اور نجی زندگی، شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

آمنہ ملک نے بتایا کہ ’پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد ٹیچنگ شروع کی تھی، مجھے ٹیچر بننا بہت پسند ہے اگر ابھی بھی کبھی موقع ملے تو ٹیچنگ کرنا چاہوں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ مجھے صبح صبح مارکر اور کلاس میں اسٹیشنری کی خوشبو اچھی لگتی ہے، شوق ہے کہ ایک بہت بڑا بُک اسٹال بھی کھولوں۔

آمنہ ملک نے بتایا کہ 12 سال پہلے مارننگ شو اس طرح شروع ہوا کہ تین تلوار پر کسی لڑکی کا حادثہ ہوا تھا جس پر احتجاج کیا گیا جس میں، میں بہت آگے آگے تھی، اس دوران کسی صحافی نے مجھے دیکھا اور کہا کہ یہ لڑکی بہت اچھا بولتی ہے اس کے بعد رابطہ ہوا اور مجھے مارننگ شو آفر کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مارننگ شو کی میزبان بننے کے لیے گھر سے اجازت لینے میں بہت وقت لگا لیکن دو گھنٹے کا شو تھا تو اجازت مل گئی تھی۔

واضح رہے کہ آمنہ ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی مرکزی کاسٹ میں ثمر عباس، عینا آصف شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں