پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

امریکا کی گونتا ناموبے جیل سے رہا 6افراد یوراگوئے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کی گونتاناموبے جیل سے رہائی پانے کے بعد چھ افراد یوراگوئے پہنچ گئے ہیں، انھیں بارہ سال پہلے القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں گرفتارکیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے مطابق رہائی پانے والوں میں چارشامی، ایک فلسطینی اور ایک تیونس کا شہری ہے، بارہ سال تک گونتاناموبے جیل میں قید ان چھ افراد پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

امریکا نے گونتاناموبے جیل بند کرنے کی کوششوں میں یوراگوئے کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے، یوراگوئے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان افراد کو پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، گونتاناموبے جیل میں قید ایک سو بہتر میں سے نصف قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم سیکورٹٰی خدشات کے باعث زیادہ تر کو ان کے آبائی ممالک واپس نہیں بھیجا جائے گا ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں