بھارتی نژاد جرمن لڑکی نے اسلام قبول کرکے سیالکوٹ کے نوجوان سے شادی کرلی۔
اے آر اوئی نیوز کے مطابق سیالکوٹ کا نوجوان ارسلان اور بھارتی نژاد جرمن لڑکی جسپریت کور جرمنی میں ساتھ کام کرتے تھے، لڑکی نے حافظ صاحبزادہ حامد رضا کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔
جسپریت کور کا اسلامی نام زینب رکھا گیا ہے جبکہ وہ بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی رہائشی ہے۔
جسپریت کور 16 جنوری کو مذہبی یاترا کے لیے پاکستان آئی تھی ، اسے 15 اپریل تک سنگل انٹری ویزا جاری کیا گیا ہے۔ جسپریت کور کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے جو اس نے میونخ جرمنی میں حاصل کیا۔
اس حوالے سے جامعہ حنفیہ کے منتظمین نے بتایا کہ لڑکی کے والدین بھارتی ہیں لیکن جرمنی میں رہ رہی ہے، جسپریت کور بھی میونخ جرمنی میں ہی رہائش پذیرہے۔
نومسلم زینب اوران کے شوہرعلی ارسلان کےمتعلق بتایا گیا ہے کہ دونوں کی بیرون ملک ہی دوستی ہوئی جس کے بعد علی ارسلان نے جسپریت کور کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔