ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سونو سود کے ساتھ حیران کُن واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم شخص ریسٹورنٹ میں ان کے کھانے کا بل ادا کر کے فرار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود اپنی اداکاری کے بجائے فلاحی کاموں کیلیے زیادہ مشہور ہیں۔ ان کو اکثر انسان دوست اقدامات اٹھاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔
حال ہی میں سونو سود نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ریسٹورنٹ کے ٹیبل پر بیٹھے ہیں۔
متعلقہ: سونو سود پاکستانی مداح سے مل کر جذباتی ہوگئے
تصویر میں ایک کے ہاتھ میں کاغذ کی چھوٹی سے پرچی ہے جس پر لکھا ہے کہ ’ملک کیلیے اچھے کام کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ پرچی میرے لیے کس نے لکھی ہے لیکن کسی نے میرے کھانے کا پورا بل ادا کیا اور یہ پیارا سے پیغام چھوڑا۔
سونو سود نے نامعلوم شخص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس سے واقعی بہت متاثر ہوا۔
View this post on Instagram