کراچی: شہر قائد کے علاقے بنارس کے پل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا بھائی بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بنارس پُل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا، زخمی بھائی بھی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بھائیوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تھی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی تھی۔
- Advertisement -
رواں سال محض دو ہی مہینوں میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے، جو شہر میں محکمہ پولیس کے دعوؤں کے برعکس اس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔