ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سلمان خان کو دیکھ کر خوف آتا ہے، فیروزہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مقبول ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی سابق کنٹسٹنٹ فیروزہ خان عرف خانزادی نے بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

فیروزہ خان نے بگ باس 17 کا حصہ بن کر شہرت حاصل کی۔ ریئلٹی شو میں ان کے متعدد کنٹسٹنٹ کے ساتھ جھگڑے ہوئے جبکہ سلمان خان سے بھی ان کا تعلقات کچھ اچھا نہیں رہا۔

اب حالیہ انٹرویو میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ خانزادی نے کہا کہ میں سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی خواہاں ہوں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سُپر اسٹار کے ساتھ کام کر کے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواؤں گی، بچپنا میرے اندر بھی ہے اور میں بھی ’خان‘ ہوں وہ بھی ’خان‘ ہیں۔

فیروزہ خان نے سلمان خان سے درخواست کی کہ اب مجھے معاف کر دیں۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اُنہوں نے مجھے ایک بار بہت پیار سے سمجھایا تھا لیکن اُس وقت میں ٹوٹ چکی تھی، کسی بھی صورت مجھے بگ باس کے گھر سے نکلنا تھا لیکن میں اُن کی عزت کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔

خانزادی نے کہا کہ سلمان خان کا ایک سیکنڈ بھی میرے لیے قیمتی ہے، میں ان کی معترف ہوں اور شکریہ ادا کرتی ہوں، مجھے ان کو دیکھتے ہی خوف آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں بچپن کے دنوں میں مجھے چھیڑا جاتا تھا کہ ’خان‘ کا مطلب کیا ہے، سوال کیا جاتا تھا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان تمہارے رشتے دار ہیں؟ میں گھر آ کر یہ سب والدہ کو بتاتی تھی اور وہ اکثر مذاق کرتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں