شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے چاہت فتح علی خان سے متعلق سوال کا دلچسپ جواب دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گزشتہ روز اداکارہ بشریٰ انصاری نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے بشریٰ انصاری سے راحت اور چاہت فتح علی خان سے متعلق سوال کیا۔
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ راحت فتح علی خان سُریلے ہیں جبکہ چاہت فتح علی خان کچھ نرالے ہیں۔
سوشل میڈیا سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں کچھ کہنا چاہ رہی ہوں لیکن کہہ نہیں سکتی، بس آپ اس کو کچھ بھی سمجھ سکتے ہیں سمجھ لیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بھی اب لوگ سوشل میڈیا کی وجہ سے آنے سے گھبراتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی مہمان میرے گھر آتا ہے اس سے کہتی ہوں کہ کھجوریں لایا کریں اگر کوئی کیک لے کر آتا ہے تو میں اس کی جان کو آجاتی ہوں کیونکہ کیک ایک آزمائش ہے اسے آپ پورا کیسے کھاسکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ شعیب ملک تو بڑے ہوشیار ہیں جبکہ پاکستانی سیاست سے مایوس ہوچکی ہیں ایسی افسوسناک باتیں نہ کریں کیونکہ ہم یہاں پر ہنسنے آئے ہیں۔