جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

5 اوباشوں کی 15 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بناتے رہے

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر: 15 سالہ لڑکے کو 5 اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور ویڈیو بھی بناتے رہے تاہم پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے چک 199مراد میں 15 سالہ لڑکے کیساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔

5 ملزمان نے لڑکے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

ملزمان زبیر ، ندیم ، عبداللہ ، وسیم نے نشہ آور چیزکھلائی اور حالت غیر ہونے پر ملزمان نےکھیتوں میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔

،ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور متاثرہ لڑکے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ ڈاہرانوالہ میں متاثرہ لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں