منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ترک صدر کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد، دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترک صدررجب طیب اردوان نے شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک میں دوستی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدررجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ترک صدررجب طیب اردوان نے شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک میں دوستی ، بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ شہبازشریف کےبحیثیت وزیراعظم انتخاب پربہت خوشی ہوئی،پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے رجب طیب اردوان کے تہنیتی جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رجب طیب اردوان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان قبرص سے متعلق بات ہوئی ، شہبازشریف نے کہا ہائی لیول اسٹریٹیجی ڈائیلاگ میں مل کرقبرص سے متعلق پیش رفت کاجائزہ لیں گے۔

نو منتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی،ان شاءاللہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرے گا،ترکیہ نے ہمیشہ غزہ اور فلسطین کے تنازعات پر آواز بلند کی جو لائق تحسین ہے، مسلم ممالک ترکیہ کے اس کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور رجب طیب اردوان کےتجربے سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں