بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

سارہ علی خان کے ساتھ افسوس ناک حادثہ پیش آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان کی بیٹی و نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ افسوس ناک حادثہ پیش آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی دو فلموں ’اے وطن میرے وطن‘ اور ’مرڈر مبارک‘ کی تشہیر کے دوران جھلس ہوگئیں۔

بالی وڈ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ میک اپ روم میں ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔ ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ ’جب آپ دو فلموں کی تشہیر کر رہے ہیں تو کچھ گڑبڑ ہونا لازمی ہے۔‘

- Advertisement -

متعلقہ: کارتک آریان اور سارہ علی خان کس فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

سارہ علی خان نے کہا کہ ’اب کیا کریں جل گیا میرا پیٹ، ہوگئی میں لیٹ (Late)، اب سب کو انتظار کرنا پڑے گا۔‘ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ سارہ ریڈیو میں خوش آمدید، آج کی تازہ خبر ہے کہ میں جھلس گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

نوجوان اداکارہ اُس وقت جھلس گئیں جب وہ گرما گرم کافی پی رہی تھیں جو اچانک ان کے پیٹ پر گر گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پیٹ پر مرہم لگائی ہے۔

ویڈیو سے ان کے بہت سے مداح پریشان ہوئے اور انہوں نے کمنٹ باکس میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کیلیے نیک کواہشات کا اظہار کیا۔

’مرڈر مبارک‘ میں سارہ علی خان، پنکج ترپاٹھی، وجے ورما، ڈمپل کپاڈیہ، کرشمہ کپور، سنجے کپور، ٹسکا چوپڑا، سہیل نیئر، اور آشم گلاٹی نظر آئیں گے۔ فلم 15 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

دوسری جانب ’اے وطن میرے وطن‘ 21 مارچ کو پرائم ویڈیوز پر ریلیز ہوگی جس میں 22 سالہ اوشا بمبئی کالج کی طالبہ ہے جو ایک تحریک کو ہوا دینے کیلیے ایک زیر زمین ریڈیو اسٹیشن شروع کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں