شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی کی بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے ’لٹ پٹ گیا‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار بلال قریشی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بیٹے سوہان کے ساتھ شادی کی تقریب میں بھارتی گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بلال قریشی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ذرا سوہان کو دیکھو، اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتا، میں صرف اس سے پیار کررہا ہوں۔ الحمدللہ۔‘
اداکار نے دو روز قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بیٹے سوہان اور روہان ہیں۔
ایک انٹرویو میں بلال قریشی کا کہنا تھا کہ کائنات سب سے پہلا اور مکمل رشتہ شادی ہے، سب سے پیارا رشتہ بھی شادی ہے اگر آپ اس کو دل سے قبول کریں اور محبت سے اسے نبھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ رشتوں کو نبھانا جانتے ہیں تو تب شادی کریں اگر آپ اس زون میں ہیں کہ مجھے کچھ دیا جائے تو آپ دماغی طور پر شادی کے لیے تیار نہیں ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد زندگی بالکل تبدیل ہوجاتی ہے اور آپ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔