اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پشاور بورڈ بازار دھماکے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پشاور بورڈ بازار دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور بورڈ بازار دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او ناصر باغ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دھماکے سے پھٹنے والی موٹر سائیکل پر تین دہشت گرد سوار تھے، دھماکے میں سی ٹی ڈی کو مطلوب دو دہشت گرد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا تاہم دہشت گرد اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز پشاور میں بورڈ بازار کے قریب موٹرسائیکل دھماکے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے تھے ، ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے بتایا تھا کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ دھماکہ خود کش تھا یا بارودی موادموٹرسائیکل میں نصب تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد کا تعلق پشاور سے ہی ہے تاہم فرانزک ٹیم نے موٹر سائیکل کے پارٹس تحویل میں لے لیے ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے موبائل کے ڈیٹا پر کام جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں