پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج کا طبی عملے سے ناروا سلوک، برطانیہ کا سخت رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ کے نصیر اسپتال میں طبی عملے سے ناروا سلوک پر برطانوی وزیر خارجہ نے اظہار تشویش کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے غزہ میں نصیر اسپتال کے عملے پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔ اسرائیلی فوج کے سلوک پر برطانوی فارن سیکرٹری نے جواب طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ہاؤس آف لارڈز میں خطاب میں لارڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ معاملے کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے رفح آپریشن کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

کئی ممالک سمیت بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفح میں داخل نہ ہو جہاں 15 لاکھ فلسطینیوں نے پناہ حاصل کی ہے۔

نیتن یاہو نے واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیل نواز اے آئی پی اے سی تنظیم کی ایک کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہم شہری آبادی کو نقصان کے راستے سے نکلنے کے قابل بناتے ہوئے رفح میں کام ختم کر دیں گے۔

غزہ جنگ بندی پر CIA چیف نے کیا کہا؟

نیتن یاہو کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یورپی یونین کے رہنما اسرائیل پر زور دینے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ رفح میں زمینی کارروائی شروع نہ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں