بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

پی ایس ایل سے باہر ہونے کے بعد راشد خان کی ٹیم میں واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل چھوڑنے کے بعد راشد خان دوبارہ افغانستان اسکواڈ میں شامل ہو گئے۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کمر کی سرجری سے صحت یاب ہونے کے بعد قومی اسکواڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

راشد نے آخری بار میچ نومبر میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران کھیلا تھا۔ اس کے بعد ان کی سرجری ہوئی تھی اور اب وہ صحت یاب ہونے کی راہ پر گامزن ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان سپر لیگ (PSL) اور بگ بیش لیگ (BBL) جیسے حالیہ ٹورنامنٹس سے محروم ہونے کے باوجود، راشد اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور آئرلینڈ کے خلاف آئندہ T20I سیریز کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پچھلے تین ماہ مشکل تھے کیونکہ میری سرجری ہوئی تھی میں پچھلے سات آٹھ ماہ سے کمر کی انجری کا شکار تھا اور ڈاکٹر نے ورلڈ کپ سے پہلے ہی مجھے سرجری کرنے کو کہا تھا لیکن میں نے ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور بعد میں سرجری کروائی کیونکہ یہ ہمارے لیے اتنا اہم واقعہ تھا لیکن الحمدللہ میں میدان میں واپس آ گیا ہوں اور اب ٹھیک محسوس کر رہا ہوں اور اب میری توجہ میدان میں واپسی اور قوم کے لیے خوشی اور کامیابی لانے پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں