پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

امریکا نے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات کو مسترد کردیا، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ایک دو بار نہیں دس بار کہہ چکے ہیں اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کیخلاف الزامات جھوٹے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرسے پریس بریفنگ کے دوران امریکی کانگریس کمیٹی کے پاکستان سے متعلق سوالات کئے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکی امورخارجہ کی کمیٹی کی پاکستانی انتخابات پر سماعت 20 مارچ کوہورہی ہے ، نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لو کو کانگریس نے طلب کررکھا ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے میتھیو ملر سے سوال کیا ڈونلڈلوکی کمیٹی پر طلبی کو آپ کیسا دیکھ رہےہیں؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ کانگریس سماعت میں محکمہ خارجہ کےاہلکارپیش ہوتےرہتےہیں، کانگریس میں گواہی دینےکوذمہ داریوں کااہم حصےکےطورپردیکھتےہیں، ہماری گواہی سےکانگریس کوپالیسی سازی کےنقطہ نظرسےمددملتی ہے۔

امریکی ترجمان نے بتایا کہ کانگریس کیساتھ گفتگو،حکام کی فراہم کردہ حقیقی گواہی کےمنتظررہتےہیں، سماعت کے لئے محکمے کے افسران کانگریس کےسامنےگواہی دیتےرہتےہیں، ہم اسےاپنی ذمہ داریوں کے ایک اہم حصے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ سے سوال کیا کہا کہ ڈونلڈ لوکی کانگریس میں پیشی پرکیاان کی سیکیورٹی پرخدشات ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ سکریٹری لوکیخلاف الزامات جھوٹے ہیں، سرکاری اہلکاروں کوملنےوالی کسی بھی دھمکی کوسنجیدگی سےلیتےہیں اور سفارتکاروں کی حفاظت اورسلامتی کوخطرےمیں ڈالنےکی مذمت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں