9.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

جرمنی میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری کی میت کراچی پہنچادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جرمنی میں قتل کیےگئے پاکستانی شہری فہیم الدین کی میت کراچی پہنچادی گئی،فہیم الدین کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہرعزیزآباد میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر اولم میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری فہیم الدین کی میت کراچی پہنچادی گئی، میت چھوٹے بھائی وجیہہ الدین نے کراچی ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل کارگو سے وصول کی۔

فہیم الدین کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہر کراچی کے علاقے عزیزآباد میں ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے جرمنی کے شہر اولم میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور فہیم الدین کو ایرانی ٹیکسی ڈرائیور نے گھر میں داخل ہوکر چھریوں کے بےدرپے وار کرکے قتل کردیا تھا ، اس حملے میں مقتول کی بیوی اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوئی جبکہ دوسری بیٹی نے بمشکل باہر بھاگ کر اپنی جان بچائی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرکے زخمی ایرانی قاتل کو گرفتار کیا اور اس موقع پر قاتل نے پولیس اہلکاروں پر بھی چھری سے وار کئے تھے۔

پولیس نے اس قتل کے المناک واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے، ذرایع نے بتایا ہے کہ ایرانی ٹیکسی ڈرائیور بھی اسی عمارت میں ان کے پڑوس میں مقیم تھا تاہم جھگڑے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں