13.1 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

جرمنی میں قتل ہونیوالے پاکستانی شہری کے بھائی نے بڑا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جرمنی میں قتل ہونیوالے پاکستانی شہری کے بھائی کا کہنا ہے کہ قاتل نفسیاتی مریض نہیں تھا اور کسی کو بھی نفسیاتی مریض کہہ کر بری نہیں کرنا چاہیے، اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کےشہراولم میں قتل ہونیوالے پاکستانی شہری فہیم الدین کی لاش وصول کرتے وقت مقتول کا بھائی غم سے نڈھال رہا۔

غم سے نڈھال وجیہہ الدین نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھائی کو قتل کرنیوالے قاتل کو پولیس نے ہلاک نہیں کیا ، پولیس نے ایک گولی اس کے پاؤں پر ماری تھی ، قاتل کااچھا علاج ہورہا ہے۔

- Advertisement -

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ قاتل نفسیاتی مریض نہیں تھا اور کسی کو بھی نفسیاتی مریض کہہ کر بری نہیں کرنا چاہیے۔

وجیہہ الدین نے مزید کہا کہ میں اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتاہوں، مقتول فہیم الدین جرمنی میں ٹیکسی چلاتا تھا۔

خیال رہے فہیم الدین 1992 سے جرمنی میں رہائش پذیر تھا، فہیم الدین کو چھری کے وار سےقتل کیا گیا تھا ، واقعے میں مقتول کی اہلیہ اوربیٹی شدید زخمی ہوئیں تھیں، جو جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں