رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی حرمین شریفین انتطامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین نے مسجد نبویؐ میں حاضری دی اور 41 لاکھ 4 ہزار 878 زائرین نے روضہ رسولؐ پر سلام پیش کیا۔
رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران زمزم کی 144000 بوتلیں اور 15243 افطار بکس تقسیم کیے گئے، ریاض الجنہ میں ایک لاکھ 34 ہزار 447 مرد اور ایک لاکھ 7 ہزار 697 خواتین نے نماز کی سعادت حاصل کی۔
حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندرونی و بیرونی حصے میں دنیا کے سب سے بڑے افطار دستر خوان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں لاکھوں زائرین کو منظم کرنے کے لیے ایک سے زائد عمرے کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جاتا اور زائرین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقدس مہینے میں ایک عمرہ کم کریں۔
اس بار 29 روزے ہوں گے یا 30؟ اہم پیشگوئی
وزارت نے وضاحت کی کہ اس پابندی کا مقصد رش کو کم کرنا، دوسروں کو عمرہ کرنے کا موقع دینا اور ہجوم کے انتظام میں مدد کرنا ہے۔