ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 9 کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان میں فلسطینی پرچم لہرا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ 9 کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کے بعد میدان میں فلسطینی پرچم لہرا کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی مظلوم فلسطینی بھائیوں کو نہ بھولے اور نیشنل اسٹیڈیم میں فلسطین کے پرچم لہرا دیے جس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

جیت کے بعد فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے فلسطینی پرچم پہن کر پورے میدان کا چکر لگایا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں فلسطینی کے حق میں نعرے گونجتے رہے۔

- Advertisement -

پی سی بی نے بی زبردست اقدام کرتے ہوئے فائنل تقریب میں غزہ کے پناہ گزینوں کے لیے 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

 

جیت کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ فلسطین کا جھنڈا لہرانا ہم سب کا فیصلہ تھا اور میں ذاتی طور پر یہی چاہتا ہوں کہ آج کی فتح فلسطین کے نام کروں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل کا تاج اپنے سرپر سجالیا

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کی فتح کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں