اشتہار

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اگلے 2 ہفتوں میں 2 ارب ڈالر قرضے کے رول اوور کی توقع ہے جبکہ حکومت نےمزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوورکرنے کی پلاننگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطاطق مانیٹری پالیسی کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک کی معاشی ماہرین سے ملاقات ہوئی ، ذرائع نے بتایا کہ اگلے 2 ہفتوں میں 2 ارب ڈالر قرضے کے رول اوور کی توقع ہے، حکومت نےمزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوورکرنے کی پلاننگ کی ہے۔

حکومت کومالی سال کے بقیہ حصے میں 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا بندوبست کرنا ہے، مالی سال کے اختتام پر اصل قرض کے لئے 3.50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

مالی سال کے اختتام پر سود کی ادائیگی مد میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوگی اور مالی سال 2024 کے اختتام پر حکومت نے 24.30 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، 20.40 ارب ڈالر اصل قرض اور 3.90 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کرنے ہیں۔

رواں مالی سال اب تک 13 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جاچکی ہے، جس میں 10 ارب 90 کروڑ ڈالر اصل قرض مد میں اور قرض پر سود کی مد میں 2ارب 60 کروڑ ڈالر ادا کیےگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں