جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بیلون رائیڈ کے دوران مسافر نے 1500 فٹ کی بلندی سے کود کر خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اڑنے والے غبارے میں موجود شخص نے سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے اچانک فضا سے زمین کی جانب چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

میلبورن میں بیلون رائیڈ یعنی اڑنے والے غبارے میں سفر کے دوران 1500 فٹ کی بلندی سے مبینہ طور پر ایک شخص نے اچانک چھلانگ لگا دی۔ خود کو موت کے منہ میں پھینکنے سے چند لمحے قبل تک وہ بیلون کے پائلٹ سے سیاست کے بارے میں گفتگو کررہا تھا۔

واقعے کی فوٹیج میں مذکورہ شخص کو غبارے میں سوار دکھایا گیا ہے، وہ پیر کی سہ پہر تقریباً دس دیگر مسافروں کے ساتھ اڑنے والے غبارے پر سوار ہوا تھا۔

- Advertisement -

عینی شاہدین نے بتایا کہ جاں بحق شخص نے بھورے رنگ کا جمپر پہنا ہوا تھا، وہ غبارے کے ٹیک آف کے دوران ٹھیک لگ رہا تھا۔ وہ غبارے کے ہوا میں اڑنے کے دوران رائیڈ آپریٹر کے ساتھ سیاست کے بارے میں بات چیت کر رہا تھا۔

تاہم جب غبارہ اونچائی پر پہنچا تو اس آدمی نے اچانک بغیر کسی انتباہ کے ٹوکری کے کنارے سے نیچے چھلانگ لگا دی۔

غبارے کے پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی میں کال کی جبکہ وہاں موجود دیگر مسافر آدمی کو ہوا گرتے دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

ایک رہائشی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس کے بھائی نے سڑک پر کچھ گرنے کی زوردار آواز سنی تھی دیکھا تو وہ کوئی آدمی تھا۔ مذکورہ شخص کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غبارے میں موجود دیگر مسافروں اور گواہوں سے بات کی جارہی ہے تاکہ اس واقعے کے ارد گرد کے حالات کا تعین کیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں