منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

نسیم شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کی عمرے کی ادائیگی کے دوران مطاف سے تصویر شیئر کی۔

نسیم شاہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ!

- Advertisement -

فاسٹ بولر کو ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی جارہی ہیں اور ان سے دعاؤں کی درخواست کی جارہی ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے پہلے ہی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

 

اس حوالے سے بابر اعظم کے بھائی نے امام الحق اور بابر کی احرام میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس میں وہ خود بھی احرام باندھے نظر آرہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں