برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کنیسر میں مبتلا ہو گئیں اور وہ علاج کے ابتدائی مراحل کے بعد روبہ صحت ہیں۔
انہوں نے یہ انکشاف خود اپنے ویڈیو پیغام میں کیا ہے جس میں وہ جذباتی ہو کر بیماری سے متعلق پہلی بار تصدیق کر رہی ہیں۔
کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ یہ ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل دو مہینے رہے ہیں لیکن میرے پاس ایک بہترین میڈیکل ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں لندن میں میرے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی اور اس وقت خیال کیا گیا تھا یہ کینسر نہیں ہے تاہم آپریشن کے بعد ہونے والے ٹیسٹوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔
اس لیے میری میڈیکل ٹیم نے مشورہ دیا کیموتھراپی کا کورس کرنا چاہیے ابھی کینسر کے علاج کے ابتدائی مراحل میں ہوں، میں ٹھیک ہوں اور ہر دن مضبوط ہورہی ہوں۔
شاہی محل کے مطابق کینسر کی نوعیت نہیں بتائی گئی اور شہزادی جلد مکمل صحت یاب ہوجائیں گی۔