پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی راناثنااللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

بانی پی ٹی آئی کےخلاف بیان پر تحریک انصاف کیجانب سے راناثنااللہ کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست شمالی پنجاب کی صدر سمابیہ طاہر کیجانب تھانہ سول لائنز میں دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ راناثنا کا بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے کے منصوبے کا کلپ سوشل میڈیا پر دیکھا ہے جس میں راناثنااللہ  نے بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے بانی پی ٹی آئی کیجانب سے اس سےقبل دی گئی درخواست میں راناثناملزم تھے اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو راناثنااللہ مرکزی ذمہ دار ہوگا۔

- Advertisement -

سمابیہ طاہر کے مطابق درخواست دینے پر رانا ثنااللہ کے کارکنوں نے قتل کی دھمکیاں دیں بانی پی ٹی آئی کو قتل کی دھمکیاں دینے پر راناثناکیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں