جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاسپورٹ کی فراہمی کا سلسلہ التواء کا شکار ہے، جس کے باعث شہری کئی ماہ گرزنے کے باوجودپاسپورٹ سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن بروقت مشین ریڈ ایبل اور ای پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ہے، پاسپورٹ کی فراہمی کا سلسلہ التواء کا شکارہے۔

جس کے باعث نئے پاسپورٹ بنوانے اور پاسپورٹ کی تجدید کرانے والے شہری بری طرح پریشان ہیں اور 2 سے 3 ماہ گزرنے کے باوجود پاسپورٹ کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی۔

- Advertisement -

عمرے کی ادائیگی سمیت دیگر ممالک جانیوالے شہریوں اور طلبا کو بھی پاسپورٹ کی تاخیر سے ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساڑے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التواء کا شکار ہیں، جرمنی،برطانیہ،امریکہ ،کینیڈا،سمیت دیگر ممالک میں رہائش پذیر سینکڑوں پاکستانی کئی ماہ گزرنے کے باوجود پاسپورٹ سے محروم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انک اور لیمینشن پیپر کا اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے انک اور لیمینشن پیپر آگیا ہے، جون تک سارے پاسپورٹ کلئیر ہو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں