کراچی: شہر قائد میں جہاں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں اضافہ ہوا ہے وہاں طریقہ واردات بھی تبدیل ہوتا جارہا ہے، اب مرد ڈکیٹ سے ساتھ خاتون بھی شہریوں کو لوٹنے لگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واردات کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں مسلح خاتون اور مردنے پھل فروش کو لوٹ لیا، تربوز خریدنے کے بہانے مسلح خاتون اور مرد رقم لے کر فرار ہوگئے۔
متاثری پھل فروش نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر آنے والے مرد اور خاتون نے تربوز خریدے جس کی قیمت 680 روپے بنی تو مجھ سے پوچھا 5 ہزار کا کھلا ہے، میں نے کہا کھلا مل جائے گا، پیسے کاٹ کر باقی واپس کردیے۔
پھل فروش نے بتایا ’ انہوں نے کہا تربوز واپس کرو تم مہنگے دے رہے ہو، میں نے ان کے پیسے واپس کر کے تربوز واپس لے لیے، جیسے ہی ریڑھی پر کھڑا گاہک گیا‘۔
پھل فروش نے بتایا کہ یہ موٹر سائیکل پر واپس آئے، خاتون نے لیڈیز پرس سے اور مردنے اپنا چھپایا ہوا پستول نکالا، مجھ سے ریڑھیوں کا کیش 60 ہزار 2 موبائل فون چھین لیے۔
واضح رہے کہ پھل فروش کی جانب سے گلبرگ تھانے میں درخواست دیدی گئی۔