جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا حج آپریشن کب سے شروع ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا، اس دوران 20 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا اور 10 جون تک جاری رہے گا ، اس دوران 20ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے قبل از حج آپریشن کے پہلے روز 9 مئی کو کراچی، اسلام آباد ، پشاوراور لاہور سے پروازیں روانہ ہوں گی، جن کے ذریعے تقریباً ایک ہزار سے زائدعازمین حجازمقدس روانہ ہوں گے۔

- Advertisement -

پی آئی اے کی خصوصی حج اور شیڈول پروازیں جدہ اور مدینہ کیلئے آپریٹ ہوں گی، پی آئی اے اپنے قبل از حج آپریشن میں بوئینگ 777اور ائیر بس A320 ساختہ طیارے استعمال کرے گا۔

پی آئی اے کے حج آپریشن کے لئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ ملتان، سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ فیصل آباد سے کنکٹینگ پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

جس کے بعد پی آئی اے بعد از حج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا اور اس کا اختتام 21 جولائی کو ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں