بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے۔

مسلم لیگ ن کے سردار سید آل خان بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرلیے گئے، یوسف رضاگیلانی اور سیدال خان ناصر حکومتی اتحاد کے امیدوار ہیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بلامقابلہ کامیابی کا رزلٹ تیار کرلیا ہے جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے آزاد سینیٹرز کو حکومت اور اپوزیشن بینچوں میں بیٹھے سے متعلق مراسلہ تیار کرلیا ہے۔

- Advertisement -

نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، وزیر داخلہ محسن نقوی اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ارکان نے حلف لیا۔

نئے چیئرمین سینیٹ نے حلف اٹھا لیا

بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کاحلف اٹھالیا، پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے یوسف رضاگیلانی سے چیئرمین سینیٹ کےعہدے کا حلف لیا

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کی نشست سنبھال لی، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا تھا۔

وفاقی وزیرعلیم خان نے یوسف رضاگیلانی کو بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا خوش آئند امر ہے، امید ہے یوسف گیلانی ایوان بالا کو جمہوری تقاضوں کے مطابق چلائیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں