منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

عمران عباس نے کن بالی وڈ فلموں کی پیشکش ٹھکرائی؟ اداکار نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے اُن بالی وڈ فلموں کی پیشکش ٹھکرانے کے بارے میں بتا دیا جو بعد میں سُپرہٹ ثابت ہوئیں۔

عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے اپنے کیریئر پر نظر ڈالی تو دیکھا کہ میں نے ’عاشقی 2‘ جیسی فلم کی پیشکش مسترد کر دی۔

اداکار نے کہا کہ لوگ مجھے کہتے رہتے ہیں کہ میں ’عاشقی 2‘ اور ’رام لیلا‘ کو کیسے مسترد کر سکتا ہوں، مجھے راج کمار ہیرانی کی فلم ’پی کے‘ میں سرفراز کے کردار کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔

- Advertisement -

متعلقہ: عمران عباس کو پہلی بار بھارتی فلم کی آفر کیسے ہوئی؟

عمران عباس نے کہا کہ البتہ میں نے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی پیشکش کو مسترد نہیں کیا بلکہ وہ ملتوی ہوگئی تھی۔

اپنی گفتگو میں عمران عباس نے یہ بھی بتایا کہ فلم ’گزارش‘ میں آدتیہ رائے کپور کا کردار سب سے پہلے مجھے بھی آفر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہر کوئی دعویٰ کرتا ہے کہ انہیں ’عاشقی 2‘ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن آپ مہیش بھٹ اور موہت سوری سے تصدیق کر سکتے ہیں کہ صرف باضابطہ آفر میرے پاس آئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں