الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت قاہرہ میں غزہ مہاجرین میں عید تحائف تقسیم کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے عید غزہ کے زخمیوں اور مہاجرین کے ساتھ قاہرہ مصر میں منائی۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے غزہ کے بچوں اور فیملیز کو شاپنگ کروائی اور متاثرین کو الخدمت کی جانب سے فوڈ پیکج اورعید تحائف فراہم کیے، قاہرہ میں فلسطینی بچوں میں کھلونے اور نقد عیدی بھی تقسیم کی گئی۔
قاہرہ
صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے فلسطینی بچوں میں عیدی تقسیم کی#Alkhidmat #EidWithGaza pic.twitter.com/3YJOlXlWxS— Alkhidmat Foundation Pakistan (@AlkhidmatOrg) April 9, 2024
صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ قاہرہ کے اسپتالوں میں موجود غزہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور انھیں تحائف تقسیم کیے، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ سے مصر ہجرت کرنے والے 3600 زخمیوں اور 4500 لواحقین کو قاہرہ میں امداد فراہم کر رہی ہے۔
صہیونی درندوں نے عید کے دن بھی بمباری کر کے 14 فلسطینی شہید کر دیے
ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آج قاہرہ مصر میں موجود غزہ کے مہاجرین کے لیے ضیافت کا اہتمام کرے گی۔