جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

ایران کا اسرائیل پر حملہ: عالمی برادری کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد سعودی عرب، چین اور دیگر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی نہ بڑھانے پر زور دیاہے۔

سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر تنازع بڑھایا گیا تو سنگین نتائج ہوں گے، سیکیورٹی کونسل عالمی امن کیلئے انتہائی حساس خطے میں امن و سلامتی یقینی بنائے۔

- Advertisement -

سعودی عرب نے جنگ کے خطرات سے بچنے کے لیے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

چین 

چین کا  کہنا ہے موجودہ صورتِ حال کی وجہ غزہ تنازع ہے، سلامتی کونسل کی اسرائیل حماس سیز فائر کے لیے قرار داد پر فوری عمل کیا جائے، فریقین مزید کشیدگی بڑھنے سے روکنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

امریکا
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میں نے اسرائیل کے خلاف ایران کے حملوں کے بارے میں قومی سلامتی کی ٹیم سے ملاقات کی ہے، ایران اور اس کے اتحادیوں سے لاحق خطرات کے خلاف اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں۔

برطانیہ

برطانوی وزیراعظم رشی سناک نے کہا کہ ایرانی حملے سے کشیدگی میں اضافہ اور خطہ غیر مستحکم ہونے کا اندیشہ ہے، برطانیہ اسرائیل سمیت اپنے تمام علاقائی شراکت داروں کی سلامتی کے لیے کھڑا رہے گا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے مل کر مزید کشیدگی  روکنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

مصری وزیر خارجہ نے ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ میں فریقین سے انتہائی تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے، مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کو کشیدگی کے مزید عوامل سے بچانے کیلئے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں