پشاور: دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام اور منسلک ندی نالوں میں سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 48گھنٹے میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے نوشہرہ، چارسدہ کی انتظامیہ، اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
پی ڈی ایم اے نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ضروری اقدامات کیلئےمراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کی سطح 113283 کیوسک ریکارڈکی گئی ہے یہ سطح دریا، نالوں کےاطراف آبادی کیلئےخطرناک صورتحال کاباعث بن سکتی ہے۔
ادھر پاک فوج سوات، دیر ،چترال میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں متحرک ہے۔ دروش ، بحرین، مدین ،مٹہ اور دیر میں بارشوں سے زیرآب سڑکوں پرپاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ ودیگر ریسکیو اداروں کیساتھ ملکر کئی رابطہ سڑکوں کوبحال کر دیا۔ چترال سے پشاور روڈ پرپاک فوج نے بھاری مشینری سےسڑک سےرکاوٹیں ہٹاکرٹریفک بحال کردی۔
ریسکیو آپریشن کیساتھ پاک فوج مسافروں ،سیاحوں کوبھی مدد فراہم کررہی ہے۔ پاک فوج شدید بارشوں کے دوران عوام کی خدمت کے لئے متحرک ہے۔
مانسہرہ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سےضلع کےتمام ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ اربوڑہ سیری کےمقام پر 3 بچے پانی میں ڈوب گئے جن میں سے 2 کو ریسکیو کر لیا گیا جب کہ تیسری لڑکی 12سالہ لڑکی کی تلاش جاری ہے۔