منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سیاست پر گہری نظر رکھتی ہوں، پرینیتی چوپڑا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا سے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ پہلی کبھی سیاست میں دلچسپی نہیں لی مگر اب گہری نطر رکھتی ہوں۔

بالی وڈ اداکارہ کے شوہر راگھو چڈھا ریاست پنجاب سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے ہیں۔

- Advertisement -

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مجھے اب مجبوراً سیاست پر نظر رکھنی پڑتی ہے لیکن شوہر سے شکایت ہے کہ وہ میرے شعبے میں دلچسپی نہیں لیتے، صرف اوپر والا جانتا ہے کہ شوہر نے آخری پر اسکرین پر کیا دیکھا تھا۔

’میرے شوہر فلموں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے البتہ موسیقی کے بارے میں انہیں تھوڑی بہت معلومات ہے۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ میری فلم کا گانا کون سا ہے۔‘

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں سیاست کے بارے میں کچھ نہیں جانتی اور وہ فلموں کے بارے میں نہیں جانتے لہٰذا ہمارے درمیان گفتگو زندگی کے گرد گھومتی ہے جو مجھے بہت پسند ہے۔

یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ جوڑے کی دوستی لندن میں کالج کے دنوں میں ہوئی تھی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

پرینیتی چوپڑا کو حال ہی میں فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ دیکھا گیا۔ امیتاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم باکس آفس پر بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے جس کی کہانی 80 کی دہائی میں مقبول ہونے والے پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کے کیریئر کی عکاسی ہے۔

امر سنگھ چمکیلا کا کردار دلجیت دوسانجھ جبکہ ان کی بیوی امرجوت کور کا کردار پرینیتی چوپڑا نے نبھایا۔ اداکارہ کو فلم کیلیے 2 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔ فلم میں امر سنگھ چمکیلا کے اصل گانے موہت چوہان، اریجیت سنگھ، الکا یاگنک، کیلاش کھیر اور ریچا شرما کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں اور چند نئی دھنیں بھی پیش کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں