17 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

لوگ چاہتے ہیں میں خوش نہ رہوں، بابر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں خوش نہ رہوں۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ شاہین آفریدی اور مجھ سے متعلق باتیں صرف میڈیا پر ہی آتی ہیں حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہر میچ میں الگ کمبی نیشن آزمائیں گے، ورلڈ کپ اسکواڈ بھی ان ہی کھلاڑیوں میں سے منتخب ہوگا۔

- Advertisement -

صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ کیا نیوزی لینڈ سیریز میں آپ اوپننگ کریں گے؟ انہوں نے جواب دیا کہ کل تک انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی کردار ملے اس میں سو فیصد کارکردگی دکھاؤں۔

کپتان نے کہا کہ کمبی نیشن کو بیلنس کرنے کے لیے عثمان خان اور عرفان نیازی کو ٹیم میں شامل کیا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو آزادی دیں گے تاکہ جس طرح پی ایس ایل میں پرفارم کیا ویسا ہی کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے جو ہم نے سیکھا نئے کھلاڑیوں کو بھی سکھائیں، ہر انسان غلطیاں کرتا ہے ہم کوشش کرتے ہیں کہ غلطیوں سے سیکھیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی نیوزی لینڈ سیریز کے کھلاڑی ہوں گے، کافی ہونہار پلیئرز ہیں ان میں سے 11 کھلاڑی نکالنا مشکل ہوتا ہے، ورلڈ کپ سے قبل ہمارے پاس 12 میچز ہیں، تمام میچز میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں