منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

اقرا عزیز کے حاملہ ہونے کی خبروں پر یاسر حسین نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز اداکار یاسر حسین کی اقرا عزیز کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ امید سے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

- Advertisement -

تاہم اب یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے مقامی سوشل میڈیا پیج کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے تنقید کی اور لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ کا حکم ہوگا تو جلد ’بچہ‘ ہوجائے گا ابھی نہیں ہورہا، ابھی آرام کریں۔

اقرا عزیز یاسر حسین

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور جولائی 2021 میں اس جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ اقرا عزیز ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولٹ‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، لیڈ رول میں ان کے ہمراہ حمزہ سہیل شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض فجر رضا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی پریسا صدیقی نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں