20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی سماعت: عدالت کے باہر ایک شخص نے خود سوزی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی کے دوران عدالت کے باہر ایک شخص نے خود سوزی کرلی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مالی بدعنوانی کے کیس میں پیر سے سماعت شروع ہورہی ہے جس کی جیوری مکمل کرلی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عدالت کے باہر خود سوزی کرنے والے شخص کی شناخت 37 برس کے میکسویل آزاریلو کے نام سے کی گئی، جس کی حالت تشویشناک ہے، مذکورہ شخص کا تعلق فلوریڈا سے بتایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

خود سوزی سے پہلے مذکورہ شخص ایک پلے کارڈ اٹھائے کھڑا تھا، جس پر تحریر تھا کہ ٹرمپ امریکا کے صدر جوبائیڈن ہی کے ساتھ ہیں اور وہ دونوں مل کر فاشزم کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

خود سوزی کرنے والے شخص کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ اس کا مقصد لوگوں کی توجہ دلانا ہے کہ امریکی شہری مطلق العنانیت کے متاثر ہیں اور امریکی حکومت بہت سے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دنیا میں فاشزم کو فروغ دے رہے ہیں۔

میکسویل نے خود سوزی ایسے وقت کی جب ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی بارہ رکنی جیوری اور چھ متبادل افراد چننے کا عمل مکمل ہوا تھا۔

’جوبائیڈن کروڑوں ڈالر کے مزید ہتھیار اسرائیل کو دے رہے ہیں‘

پولیس کا کہنا ہے کہ خودسوزی کی کوشش کرنے والے کا مقصد سابق صدر کے حامیوں یا احتجاج کرنے والوں کو ہدف بنانا نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں