جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی : غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لانڈھی مانسہرہ کالونی غیرملکیوں کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات میں خودکش دھماکے اور حملہ آور کی جیکٹ انکشافات سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا خود کش حملہ آور کی جیکٹ کا وزن 4 سے 5 کلو کے درمیان ہوسکتا ہے، دھماکا خیز مواد کے ساتھ بڑی مقدار میں بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکاخیزمواد کی ساخت کی تشخیص کیلئے حملہ آور کے اعضاء محفوظ کیے ہیں، ملنے والے اعضاء کے کیمیائی تجزیےمیں دھماکاخیز مواد کا تعین ہوگا۔

یہ پڑھیں: کراچی خودکش حملہ، دہشت گرد سے متعلق اہم انکشاف

تفتیشی ذرائع نے کہا کہ حملے کے وقت ایک گاڑی غیرملکیوں اور خودکش حملہ آور کے درمیان آگئی، خودکش دھماکے کا زیادہ اثرڈبل روٹی سپلائی والی گاڑی کےعقبی حصے پر آگیا، اگر گاڑی وین کےدرمیان میں نہ آتی تو بڑا جانی نقصان ہوسکتا تھا۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے اعضاء بڑی مقدار میں عقبی جانب دور تک اڑے، حملہ آور کی شناخت کیلئے محفوظ نمونے آج ڈی این اے کیلئے بھیجے جائیں گے۔

واضح رہے آج صبح کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں نےغیرملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا ہے جبکہ گاڑی میں موجودتمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں۔

حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد نے خود کودھماکےسے اڑایا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا جبکہ دہشت ردوں کی فائرنگ سےدوسیکیورٹی گارڑاورایک راہ گیرزخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بیگ ملا ہے، جس میں دستی بم موجود ہیں، دھماکےکی زد میں قریب موجود ایک موٹر سائیکل اورپک اپ آئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں