بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم کا نائب کپتان کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے محمد رضوان کے بطور نائب کپتان کا اعلان جلد کیا جائےگا۔ جس میچ میں کپتان بابراعظم آرام کریں گے اس میں رضوان ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

محمد رضوان قومی ٹیم کا مستقل حصہ ہیں اور وکٹ کیپنگ سمیت بلے بازی میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔

- Advertisement -

وہ پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر وائٹ بال ٹیم کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کے سپرد کی گئی ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور کرکٹ سے متعلق مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان ہونا چاہیے تھا کیونکہ انہیں حال ہی میں کپتان بنایا گیا تھا تو انہیں اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا۔

جاوید میانداد نے رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے قومی ٹیم کو نصیحت کی کہ تمام کھلاڑیوں کو ایک ٹیم کی طرح کھیلنے اور پروفیشنل رہنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں