جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بابر اعظم، ورلڈ کپ 1992 کے فاتح کپتان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم 1992 میں پاکستان کو ون ڈے ورلڈ کپ جتوانے والے لیجنڈری سابق کپتان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

سابق لیجنڈری چیمپئن کرکٹر عمران خان نے بطور کپتان 187 میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی جن میں 89 میں فتوحات سمیٹیں۔ 67 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 26 ٹیسٹ میچز ڈرا کھیلے جب کہ ایک میچ ٹائی ہوا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم 1992 میں پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ جتوانے والے لیجنڈری کرکٹر عمران خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض 10 میچز دور رہ گئے۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے فتوحات میں سابق کپتان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس فہرست میں دوسرے نمبر کے ساتھ عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب آ گئے ہیں جس کے لیے انہیں صرف 11 میچوں میں فتوحات کی ضرورت ہے۔

بابر اعظم نے اب تک بطور کپتان 138 میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کیا ہے جس میں 79 میچز میں وہ سرخرو رہے، 44 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، چار میچز ڈرا جب کہ ایک ٹائی ہوا ہے۔

 

پاکستانی کرکٹرز کو اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے لگا

واضح رہے کہ پاکستان کو بطور قائد سب سے زیادہ میچز جتوانے میں وسیم اکرم 78 فتوحات کے ساتھ تیسرے، مصباح الحق 77 اور انضمام الحق 66 فتوحات کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں