ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

لارا دتہ نے مودی کے مسلم مخالف بیان کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مسلمانوں مخالف بیان کی حمایت کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں نریندر مودی نے ریاست راجستھان میں سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا تھا۔

نریندر مودی نے اپنے بیان میں مخالف پارٹی کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس بھارت کی دولت مسلمانوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

- Advertisement -

مودی نے کہا تھا کہ کانگریس کے خیال میں بھارت کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے، اگر کانگریس انتخابات میں کامیاب ہوگئی تھی وہ بھارت کی تمام دولت اُن مسلمانوں میں تقسیم کردے گی۔

مودی کے اس بیان کے بعد کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے لیکن اداکارہ لارا دتہ نے ان کی کُھل کر حمایت کی ہے۔

اداکارہ لارا دتہ نے مودی کے انتخابی ریلی کے دوران مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کہا مودی باہمت ہیں، ہم سب انسان ہیں اور تمام لوگوں کو ہر وقت خوش رکھنا بہت مشکل ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مودی نے کوئی غلط بات نہیں کی بلکہ وہ اپنے عقائد پر قائم ہے، اورہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا جس پر ہم یقین رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں