منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وزیرِ اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیرِاعظم میاں نوازشریف نے خیبرپختونخواہ کے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول پرحملہ قومی سانحہ ہے اوراس موقع پرپورے ملک کو ایک قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بزدلانہ کاروائی ہے معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پرنہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ پوری قوم غمزدہ ہے۔ ان کی شہادت ایک قومی المیہ ہے۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اس دکھ کے موقع پرپوری قوم کو ایک جسم ایک جان کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاک فوج کے ساتھ مل کرآپریشن ضربِ عضب شروع کیا اوروہ انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے، آپریشن اپنے فیصلہ کن موڑپرآچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سفر طے ہوچکا ہے تھوڑا سفر باقی ہے قوم کو کسی بھی قسم کے تذبذب کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئیے۔

واضح رہے کے اسکول حملے میں  123 بچوں سمیت کل 126 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 6 دہشت گرد ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ اسسانحے پر پورے ملک میں قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


PM says fight against terrorism to continue by arynews

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں