پشاور: وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بدھ کو گورنرہاؤس پشاور میں طلب کرلیا ہے اجلاس میں سانحہ پشاور کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اجلاس میں قومی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔
دن ساڑھے گیارہ بجے ہونے والے اجلاس کے لیے وفاقی وزراء پرویز رشید اور اسحاق ڈار کو وزیراعظم نے یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمانی رہنماوٴں کو مدعو کریں۔
اسحا ق ڈار کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخواہ کی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔