ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں وہ آج دارالحکومت ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی دارالحکومت ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے اور سائیڈ لائن پر امیر کویت مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم کی سعودی وزیر خزانہ، صنعت اور سرمایہ کاری سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

شہباز شریف آج بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چیئرمین سے ملاقات کریں گے جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہو گی۔

جنگی بنیادوں پر پاکستان میں سرمایہ کاری پر کام شروع کر دیا، سعودی عرب

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دورے پر پہنچے تھے جہاں سعودی مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں