جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دوستی نہ کرنے پر شادی شدہ خاتون پر قاتلانہ حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپر ہائی وے نور خان گوٹھ پر  رات گئے فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سپر ہائی وے نور خان گوٹھ میں رات گئے گھر میں گھس کر ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نیتجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دوستی نہ کرنے پر شادی شدہ خاتون کے گھر ملزمان نے رات گئے گھس کر ہاتھا پائی کی اور فائرنگ کر کے زخمی کردیا، پولیس نے خاتون کا بیان لے لیا۔

خاتون نے بتایا کہ امتیاز جتوئی نے فائرنگ کر کے مجھے زخمی کیا، امتیاز تنگ کرتا ہے وہ دوستی کرنے اور طلاق لینے کیلئے دباؤ ڈالتا ہے، ملزم رات گئے 3 ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھسا جس پر ہاتھا پائی ہوئی۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ ہاتھا پائی کے دوران ملزم نے فائرنگ کی، مجھے گولی دائیں ٹانگ پر لگی، جس امتیاز اپنے دوستوں کے ساتھ گھر پر آیا تو اس وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں