جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شادی سے انکار پر لڑکے نے خود کو اور لڑکی کو گولی ماردی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکے نے خود کو اور لڑکی کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد بعد میں پیش آیا جہاں نوجوان نے شادی سے انکار پر فائرنگ کرکے فیکٹری ورکرز دو لڑکیوں کو زخمی کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ شیراز اپنے علاقے کی لڑکی علیشا سے شادی کرنا چاہتا تھا، لڑکی کے انکار کرنے اور ڈانٹنے پر ملزم مشتعل ہوگیا۔

بعدازاں علیشا اور اس کی دوست آمنہ فیکٹری جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

ملزم شیراز نے بعد میں اپنے پیٹ میں بھی گولی مار لی، تینوں افراد کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملزم کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سپر ہائی وے نور خان گوٹھ میں دوستی نہ کرنے پر ملزم نے شادی شدہ خاتون کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں