جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلستان جوہر میں واقع واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے جو کہ تین روز پرانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ گلستان جوہر بلاک 1 میں واقع واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹ سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ڈوبی ہوئی لاش 3 روز پرانی ہے جبکہ اس کی شناخت 17 سالہ روبینہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ لاش گلستان جوہر میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی لائن پر قائم سائفن 20 سے ملی ہے۔ سائفن 20 پر رکاوٹ کیلئے گرل لگائی گئی ہیں، لاش وہاں آکررک گئی تھی۔

- Advertisement -

واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ دھابیجی سے گلستان جوہر تک پانی کی مین لائن پر ہوا کے اخراج کیلئے 20 سائفن قائم ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر لڑکی غازی گوٹھ کے مقام پر سائفن میں گرکر گلستان جوہر پہنچی۔ لاش کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کے ورثا قانونی کارروائی نہیں چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں