جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر میں سورج آگ برسانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی اپنے جوبن پر آنے لگی ہے اور آگ برساتے سورج نے لوگوں کو نڈھال کرنا شروع کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ شہریوں کو آج بھی چلچلاتی دھوپ اور گرم ہواؤں کا سامنا ہے۔ گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بڑھتی بجلی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

شہر قائد کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، میرپورخاص ودیگر علاقوں میں لو چل رہی ہے۔

گزشتہ روزمٹھی میں درجہ حرارت 42، ٹھٹہ، دادو اور چھور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم خشک رہنے جبکہ جنوبی علاقوں میں تیزہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں