ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

وزیر اعظم نے مہنگائی میں کمی کو عوام کیلیے اچھی خبر قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں کمی کو عوام کیلیے اچھی خبر قرار دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں، مہنگائی کی شرح 39 فیصد کے بعد 20 فیصد اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ میں جو محنت کی نگراں حکومت نے جاری رکھا یہ ثمرات ہیں، مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے، اللہ کے فضل سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔

- Advertisement -

پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا، صوبائی حکومتیں اشیائے خوردو نوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے اسی سمت میں چلتے رہنے سے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی، سر توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو جلد سے جلد زیادہ ریلیف مل سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں